تبدیلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا: پیر پگاڑا

تبدیلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا: پیر پگاڑا
مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ آئندہ سال حکومت کے لئے کٹھن اور پریشان کن اور تبدیلی کا سال ہوگا جبکہ شیخ رشید کا دعوٰی ہے کہ دسمبر تبدیلی کا مہینہ ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ان کی رہائش گاہ کنگری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ قومی اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی پر اپنے شاگرد یوسف رضا گیلانی کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قاتل ایسی جگہ بیٹھے ہیں جہاں انہیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دسمبر تبدیلی کا مہنیہ ہے۔ ایم کیو ایم کا ٹیسٹ کیس ہے کہ وہ حالات کا ساتھ دے یا عوام کا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz