چین ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دے گا، وین جیا بائو
چینی وزیر اعظم وین جیا بائو نے کہا ہے کہ چین ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دے گا۔ پاکستانی اور چینی بھائی بھائی ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔ پاکستان اور چین مل کر خطے کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2008 میں چین میں آنے والے زلزلے میں پاکستان نے بھرپور مدد کی اور پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں بھی چین نے بھرپور مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جو چین کے ساتھ دوستی کیلئے کوشاں ہیں۔ چینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فیصلہ کن اور اہم لمحات میں پاکستان نے ہمشیہ چین کی مدد کی۔ اور آزادی کے بعد پاکستانی عوام نے ثابت قدم رکھتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایسے محسوس کر رہا ہوں جیسے اپنا گھر بیٹھا ہوا ہوں۔ چین اور پاکستان کی دوستی گہری ہوتی جا رہی ہے۔ چینی عوام آپ نے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے متوازن خارجہ پالیسی کی وجہ سے عالمی برادری میں اپنا مقام قائم کیا۔ ان کا کہن اتھا کہ چین اور پاکستان کے سٹریٹیجک تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ اور دہشتگردی کو کسی خاص مذہب یا قوم سے منسلک کرنا مناسب نہیں۔ پاکستانی عوام بہادر ہیں۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم قربانیاں دیں۔ اور پاکستانی عوام کسی سے مرغوب ہوئے نہ ہوں گے۔ چین پاکستان کی خود مختار ترقی کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان ایک قدیم اور تہذیبی زمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مدد کیلئے چین کے انجینیئرز نے اپنے جانیں بھی قربان کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ کرنسی تیار کرنے کیلئے تیار ہے۔ اور پاکستان نے بیرونی مداخلت کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے عوام کی طرف سے پاکستانی عوام کو ہدیہ تحنیت پیش کرتا ہوں۔ چینی وزیر اعظم وین جیا بائو نے خطاب کا آغاز اسلام علیکم بھائی کہ کر کیا۔ دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نیک خواہشات چینی بھائیوں تک پہنچانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے قبل اعتماد دوست ہے۔ اور چینی وزیر اعظم کا خطاب کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیر اعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی پر آزمائش میں پوری اتری ہے۔ اور اگلا سال پاک چین دوستی کے طور پر منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں۔ جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی وزیر اعظم کی تقریر تعلقات کی نئی راہیں کھولے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے اور پاکستان خود کو چین کا سچا دوست ثابت کرتے گا۔ اس سے قبل سپیکر قومی اسبملی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں چینی وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا ان کا کہنا تھا کہ پاک اور چین مل کر خطے میں مسائل حل کر سکتے ہیں۔