روم: سفارتخانوں میں پارسل دھماکوں کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ

روم: سفارتخانوں میں پارسل دھماکوں کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ
روم میں سوئس اور چلی کے سفارت خانوں میں پارسل بم دھماکوں کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ دھماکوں میں سفارت خانے کے 2ملازم زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ پولیس نے ملک میں موجود تمام غیر ملکی سفارت خانوں کی تلاشی بھی لی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے روم پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں قائم سوئٹزرلینڈ کے سفارت خانے کو ایک پارسل موصول ہوا۔ پارسل کو جب سفارت خانے کے ایک ملازم نے کھولا تو اس میں موجود بم سے ملازم کے ہاتھ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی ملازم کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ تفتیشی ادارے سفارت خانے میں ہونے والے اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ ادھر چلی کے سفارت خانے میں بھی ایک دھماکا ہوا۔ دھماکے سے سفارت خانے کا ملازم زخمی ہوا۔ اطالوی پولیس نے ملک میں موجود تمام غیر ملکی سفارت خانوں کی مکمل تلاشی لی۔ جبکہ خدشہ یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان دھماکوں کے پیچھے شر پسند گروپ کا ہاتھ ملوث ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz