اسپاٹ فکسنگ الزام کے شکار تینوں پاکستانی کرکٹرز میں پھوٹ

اسپاٹ فکسنگ الزام کے شکار تینوں پاکستانی کرکٹرز میں پھوٹ
اسپاٹ فکسنگ الزام کا شکار تینوں پاکستان کرکٹرز میں پھوٹ پڑ گئی۔ پیسرز آصف اور عامر آج آئی سی سی کی ٹیلی کانفرنس میں شریک نہیں ہو رہے جبکہ سلمان بٹ آئندہ سماعت کی تاریخ آگے کرانے کیلئے کانفرنس میں شرکت ضروری سمجھ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج آئی سی سی کی ٹیلی کانفرنس مائیکل بیلوف کی سربراہی میں ہو رہی ہے ۔ جس میں چھے سے گیارہ جنوری کو ہونیوالی سماعت بارے بات ہونی ہے۔ اس ٹیلی کانفرنس کے حوالے سے خبر یہ موصول ہوئی ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد آصف اور عامر اسپاٹ فکسنگ کی یہ تاریخ بڑھانا نہیں چاہتے۔ اسی وجہ سے وہ دونوں اور ان کے وکیل آج کی اس کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ ان کے برعکس سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ چھ تاریخ سے دوحا میں شروع ہونیوالی اس سماعت میں شرکت نہیں کرنا چاہتے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz