ایشیز: ہیرس کی تباہ کن باولنگ ، سیریز ایک ایک سے برابر
ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دو سو سڑسٹھ رنز سے شکست دے دی ہے۔ پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشیز سیریز اب ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔ اتوار کو انگلینڈ کی ساری ٹیم تین سو اکیانوے رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف ایک سو تئیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سنیچر کو آسٹریلیا کی ٹیم چائے کے وقفے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں تین سو نو بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ جس کے نتیجے میں انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے تین سو اکیانوے رنز کا ہدف ملا تھا۔ ریان ہیرس نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں۔