جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مستعفی ہوں اور پیپلز پارٹی نیا وزیر اعظم دے۔ اور صدر زرداری وزیر اعظم گیلانی کے خلاف اقدام کریں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اعظم کے ہوتے جمہوریت کی گاڑی نہیں چل سکتی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت انتہائی دبائو میں ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الطاف حسین کی جانب سے بڑے فیصلے کی امید تھی۔ ہم اپنے فیصلوں پر قائم ہیں۔ اور جب تک حکومت کو ٹھوس اقدامات نہیں اٹھاتی ملکی حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی اپنی سوچ ہے۔ اور ن لیگ نے ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام آ گیا ہے۔ اپنے سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب عمرے کیلئے جا رہا ہوں۔ حج کرپشن تحقیقات کا میرے دورے سے کوئی تعلق نہیں۔