وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کے ساتھ فون پر تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے حکومتی بینچوں پر بیٹھنے کے فیصلے پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا جس کے جواب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ انہیں جو یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں امید ہے حکومت ان پر عمل درآمد کرےگی۔ وزیراعظم گیلانی نے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کے ساتھ نواز شریف کی طرف سے دی جانیوالی ڈیڈلائن پر تبادلہ خیال کیا۔ اس حوالےسے وزیر اعظم نے پارٹی کے اندر بھی مشاورت شروع کردی ہے۔ نواز شریف کے مطالبات کا جواب دینے سے پہلے وزیر اعظم مسلم لیگ ن سے بھی مشاورت کریں گے۔