دوحا،اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت پانچویں روز بھی جاری

دوحا،اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت پانچویں روز بھی جاری
اسپاٹ فکسنگ کیس کی پانچویں روز کی سماعت دوحا میں جاری ہے، سلمان بٹ اور محمد عامر کے وکلاء نے سماعت میں اپنی جرح مکمل کر لی ہے۔ دوحا میں جاری سماعت میں کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق سلمان بٹ اور محمد عامر کے وکلاء نے جرح مکمل کر لی ہے، تاہم محمد آصف کے وکیل آج اپنی جرح مکمل کریں گے۔ سماعت کا آج پانچوں دن ہے لیکن کھلاڑیوں کی میڈیا سے دوری ابھی تک برقرار ہے۔ تینوں کھلاڑیوں کیخلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ کل متوقع ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz