ابوظہبی: یہودی آباد کاری سے مذاکرات متاثر ہونگے، ہلیری

ابوظہبی: یہودی آباد کاری سے مذاکرات متاثر ہونگے، ہلیری
امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر سے امن مذاکرات کا عمل متاثر ہو گا۔ ابو ظہبی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے بیت المقدس میں اسرائیلی حکام کی 20 نئے گھروں کی تعمیر کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے آباد کاری کے حالیہ اقدامات دونوں فریقین میں امن کی کوششوں سے عملی طور پر متضاد ہیں۔ ہلیری کلنٹن نے عرب ریاستوں پر زوربھی دیا کہ وہ ایران کو اس کے جوہری پروگرام سے باز رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz