امریکا: سابق شاہ ایران کے بیٹے نے خود کشی کر لی

امریکا: سابق شاہ ایران کے بیٹے نے خود کشی کر لی
امریکا میں مقیم سابق شہنشاہ ایران کے چھوٹے بیٹےعلی رضا پہلوی نے خودکشی کر لی۔ ایرانی انقلاب کے بعد شاہ ایران کا خاندان امریکا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی بسر کر رہا ہے۔ شاہ ایران کے سب سے چھوٹے بیٹے علی رضا پہلوی بوسٹن میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ امریکی پولیس کے مطابق 44 سالہ علی رضا نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے۔ علی رضا کے بڑے بھائی رضا پہلوی نے ویب سائٹ پر پیغام میں لکھا ہے کہ ہمارے خاندان کا ایک اور فرد ملک کے ابتر حالات کے دکھ میں خالق حقیقی سے جا ملا، جبکہ علی رضا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 2001 ءمیں اپنی بہن لیلہ پہلوی کی موت کے صدمے سے نکل نہیں پا ئے تھے۔ لیلہ پہلوی نے بھی خودکشی کی تھی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz