ناموس رسالت بل اسمبلی میں پیش نہی ہوا تو واپس لینے کا سوال ہی نہیں: شیری رحمان

ناموس رسالت بل اسمبلی میں پیش نہی ہوا تو واپس لینے کا سوال ہی نہیں: شیری رحمان
پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ ناموس رسالت قانون میں ترمیم کیلئے ان کے بل کے واپس لینے کا کوئی سوال ہی نہیں کیونکہ سپیکرنے بل قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں کیا۔ شیری رحمان نے بل کی واپسی پراپنے اتفاق کے بارے میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ریمارکس کے حوالے سے کہا کہ اس بارے میں ان سے مشورہ نہیں کیا گیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ اب جبکہ وزیراعظم فیصلہ کرچکے ہیں کہ ناموس رسالت کے قانون کے قواعد میں ترامیم پر بات نہیں ہوسکتی اور قانون میں تبدیلی کیلئے قائم کمیٹی ختم کی جاچکی ہے۔ اس لئے پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے وہ پارٹی کا فیصلہ قبول کریں گی۔ شیری رحمان نے مزید کہا کہ ان کا بل قومی اسمبلی کے ایجنڈے پرآتا تو ارکان کو معلوم ہوتا کہ انہوں نے ناموس رسالت کے قانون کے خاتمے کی کوئی تجویز نہیں دی، بلکہ قانون کا غلط استعمال روکنے کیلئے اس میں ترمیم کی سفارش کی تھی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz