پاک نیوزی لینڈآج مدمقابل، آفریدی سیریز جیتنے کیلئے پرعزم

ہملٹن: پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چھ میچوں پرمشتمل ون ڈے سیریزکا پانچواں میچ کآج ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہناہے کہ پانچواں میچ جیت کرسیریزاپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان کونیوزی لینڈکے خلاف سیریزمیں دوایک کی سبقت حاصل ہے۔ دونوں ٹیمیں پانچویں میچ کیلئے ہملٹن پہنچ گئی ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا۔ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ہملٹن میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ چوتھے ون ڈے میں فتح سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے۔ پانچواں ون ڈے جیت کرسیریزجیتنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے طویل عرصے سے کوئی ون ڈے سیریزنہیں جیتی ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریزجیت کربلند حوصلے کے ساتھ ورلڈ کپ میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پانچویں ون ڈے میں وننگ کمبی نیشن کوتبدیل نہیں کیا جائے گا۔ ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ بالرزنے چوتھے ون ڈے میں بہت زیادہ اضافی رنزدئیے جس پرقابوپانا ہوگا۔ اگرمڈل آرڈربیٹسمین کارکردگی کے تسلسل کوبرقراررکھیں توبقیہ دومیچزبھی باآسانی جیت سکتے ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz