کراچی: پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس، پی پی، ایم کیو ایم رابطے بحال

کراچی: پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس، پی پی، ایم کیو ایم رابطے بحال
حکومت کی جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ واپس لئے جانے کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان رابطے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔ اسی حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے گورنر ہاوس کراچی میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کیا تھا، تاہم حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لئے جانے کے بعد دونوں جماعتوں میں ایک مرتبہ پھر رابطے شروع ہو گئے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz