ایشز سیریز: آسٹریلیا کے پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 134 رنز
سڈنی ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 134 رنز بنا لئے ہیں۔ پاکستانی نژاد عثمان خواجہ 37 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر شین واٹسن اور ہیوجز نے پہلی اننگز میں ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ شین واٹسن45 ، فلپ ہیوجز31 اور کپتان مائیکل کلارک 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کینگرو ٹیم میں پہلے مسلمان کرکٹر عثمان خواجہ نے ٹیسٹ ڈیبیو کرتے ہوئے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 37 رنز بنا کر جوناتھن ٹروٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ دن کے تیسرے سیشن میں بارش کے باعث کھیل کو روکا گیا تو آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز پر بنا لئے تھے۔ مائیکل ہسی 12 رنز کے ساتھ دوسرے دن کا کھیل شروع کریں گے۔