ہملٹن ون ڈے:پاکستان کی کیویز کو شکست

ہملٹن: پاکستان نے پانچویں ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو اکتالیس رنز شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ ہملٹن میں کھیلے جانے میچ میں گرین شرٹس نے احمد شہزاد کی شاندارسنچری کی بدولت کیویز کو کامیابی کیلئے دوسوانہتررنزکا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں میزبان ٹیم دو سوستائیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اننگزکا آغازکیا توبیس کے مجموعی اسکورپراوپنرمحمد حفیظ پویلین لوٹ گئے۔ کامران اکمل بھی سترہ کے اسکورپررن آوٴٹ ہوئے۔ ایک سوبیس کے مجموعی اسکورپرپاکستان کوتیسرانقصان یونس خان کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ یونس نے اکیس رنزاسکورکئے۔ ایک سوبیس رنزپرتین وکٹیں گرنے کے بعد احمدشہزاد نے مصباح الحق کے ساتھ چوتھی وکٹ کی شراکت میں ستتررنزکا اضافہ کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ احمدشہزاد نے اپنے آٹھویں ون ڈے میچ میں پہلی سنچری اسکورکی۔ وہ ایک سوپندرہ رنزبناکرآوٴٹ ہوئے۔ مصباح الحق پچیس کپتان شاہد آفریدی چوبیس اور عمراکمل نیبتیس رنزاسکورکئے۔ پاکستان نے مقررہ پچاس اوورزمیں نو وکٹوں پردوسوارسٹھ رنزبنائے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz