محمد ثقلین ورلڈ ہاکی سیریز میں حصہ لینے پر آمادہ

لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی محمد ثقلین نے بھارت میں ہونے والی ورلڈ ہاکی سیریز میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد ثقلین نے بتایا کہ انڈین ہاکی فیڈریشن نے ان سے سیریز کھیلنے کے لئے رابطہ کیا ہے اور سینئرز کھلاڑیوں کیلئے یہ ایک پرکشش آفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی پلیئرز کو بہت کم معاوضہ ملتا ہے جس کے باعث متعدد اچھے اور سینئرز کھلاڑی مالی مسائل کا شکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں وہ اس پیشکش پر سنجیدگی سے غور کر ر ہے ہیں۔ محمد ثقلین نے کہا کہ کئی کھلاڑی ورلڈ ہاکی سیریز کھیلنے کے لئے رضامند ہیں ان کی کوشش ہے کہ لاہور بادشاہ کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz